محدود وسائل کے باوجودآج وباء پر قابو پانے کے قابل ہیں،تانیہ

محدود وسائل کے باوجودآج وباء پر قابو پانے کے قابل ہیں،تانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود آج وباء پر قابو پانے کے قابل ہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تانیہ ایدروس کا کہنا تھا کہ لوگ مشکل فیصلے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن ہماری حکومت نے مکمل شفافیت سے ایسے فیصلے کئے کہ جس سے عوام کی مشکلات کم ہوں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ طویل المدتی بنیاد پر فائدہ دینے والا کام کیا جائے تاکہ ایسا نہ ہو کہ صرف کرونا کی وباء کے دوران وہ فائدہ مند ہوں اور بعد میں کارآمد نہ رہیں اور مستقبل میں کسی وبا ء کی صورت میں پہلے سے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری تھا کہ ہم ریئل ٹائم ڈیٹا کی مدد سے درست فیصلہ کرسکیں اس کے لیے پہلا اور اہم قدم پورے ملک سے انتہائی اہم معلومات مثلا ٹیسٹس کی تعداد مثبت آنے والے مریضوں کی تعداد، وینٹیلیٹرز کی دستیابی کے اعداد وشمار اکٹھے کرنا تھا جب وبا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ملک میں ایسا کوئی نظام موجود نہیں تھا اور مجھے فخر ہے کہ این سی او سی کے تحت سب نے مل کر یہ نظام تشکیل دیا کہ جس کے ذریعے ملک بھر میں رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کہ وجہ سے کاروبار کھولنے کے قابل ہوئے ہیں،صوبوں نے بھی اس حکمت عملی میں مکمل تعاون کیا،محدود وسائل کے باوجود آج وبا پر قابو پانے کے قابل ہیں۔
تانیہ ایدروس

مزید :

صفحہ آخر -