سونامی والے حقیقت میں تباہ کن سونامی لائے، ناصر حسین شاہ

سونامی والے حقیقت میں تباہ کن سونامی لائے، ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنما قوم کو اس حکومت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہیں تو اسے یہ کہہ کر رد کردیا جاتا ہے کہ ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے مگر آپ عوام میں جائیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ وہ کس عذاب سے گزررہے ہیں۔ یہ دوسال پاکستانی قوم پر تباہ کن ثابت ہوئے اور سونامی والے حقیقتاً سونامی والی تباہی دے گئی۔ ان کی نااہلی اور غیر مستقل مزاجی کی وجہ سے مہنگائی اپنے آسمان کو چھوچکی ہے کل تک جو چیز پچاس روپے کی تھی آج ڈیڑھ سو روپے کی ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت نے تبدیلی تبدیلی کرکے غریبوں کی کمر کو مزید توڑ دیا۔
ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -