ملکی دستورمیں آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے،نیئر بخاری

  ملکی دستورمیں آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے،نیئر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سیدنیئر حسین بخاری کی طرف سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنوں اور حامیوں کو سابق صدر مملکت پیپلز پارٹی کے قائد آصف زرداری کی سالگرہ مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ملک و ملت کیلئے آئینی قومی سیاسی خدمات ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ ایک بیان میں انہونے کہاکہ آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں ”تبدیلی“کی بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان میں آئین شکن کی آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری جھوٹے بے بنیاد مقدمات میں عدلیہ سے سرخرو ہوئے۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -