سندھ بھر کی عدالتوں میں 3 اگست سے معمول کے مطابق کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

  سندھ بھر کی عدالتوں میں 3 اگست سے معمول کے مطابق کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) سندھ بھر کی عدالتوں میں 3 اگست سے معمول کے مطابق کارروائی ہوگی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹیفکشن جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کووڈ 19 وبا کے باعث عدالتی کارروائیوں کو محدود کردیا تھا اور صرف فوری نوعیت کے مقدمات سنے جا رہے تھے۔ تاہم اب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہیجس کیمطابق صوبے میں 3 اگست سے تمام مقدمات پر کارروائی ہوگی۔
سندھ عدالتیں

مزید :

صفحہ آخر -