اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، فلو رملوں سے 20کروڑ مالیت کی گندم بر آمد

  اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، فلو رملوں سے 20کروڑ مالیت کی گندم بر آمد

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب میں صوبائی محکمہ خوراک کے بعد فلورملوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ صوبے کی فلور ملوں سے 20 کروڑ روپے مالیت کی گندم بھی برآمد کی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ خوراک پنجاب کے بعد فلورملوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر 148فلور ملوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان فلورملوں کے مالکان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو گندم سبسڈی کی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ 2018میں گندم کی سبسڈی کی مد میں 26 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی تھی۔ڈی جی محکمہ اینٹی گرپشن گوہر نفیس کے مطابق فلور ملوں سے 20کروڑ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ خوراک کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر محکمہ خوراک کے15 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فلور ملوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

گندم برآمد

مزید :

صفحہ آخر -