چکوال 4خواتین مٹی میں دب گئیں، 2جاں بحق، 2کو ریسکیو ٹیم نے بچالیا

چکوال 4خواتین مٹی میں دب گئیں، 2جاں بحق، 2کو ریسکیو ٹیم نے بچالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(این این آئی)کرسال گاؤں 4 خواتین مٹی میں دب گئیں، اطلاع ملنے پر اسپیشل ریسکیو ٹیم ریسکیو وہیکل سمیت 4 ایمرجنسی گاڑیاں کنٹرول روم نے روانہ کیں،موقع پر موجود ریسکیور نعمان اختر اور بلال قاسم نے بتایا کہ کرسال اور مولوال کی رہائشی 4 خواتین بارش کے دوران زمین کھودکر قبروں پر رکھنے کے لیے پتھر نکال رہی تھیں کہ نمی کے باعث اچانک زمین دھنس گئی اور اوپر سے مٹی بھی گری جس میں چاروں خواتین دب گئیں، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چاروں خواتین کو ریسکیو کیا تاہم دو موقع پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں جبکہ دو کو زخمی حالت میں ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا،جاں بحق خواتین میں 30 سالہ خالدہ زوجہ اختر اور 29 سالہ کلثوم زوجہ شہباز ساکن مولوال جبکہ زخمی خواتین میں 50 سالہ ساجدہ زوجہ ملازم حسین اور 45 سالہ عذرہ زوجہ خالد ساکن کرسال شامل ہیں،ریسکیو آپریشن میں نعمان اخترLFR,بلال قاسم SI,ساجد DR,سجادDR,خالد LTV,اکرم FR,توصیف LTV,باسط FR،نعمانFR اور وحید LTV نے حصہ لیا۔
خواتین جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -