معروف بزنس مین سہیل گلداری کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ

  معروف بزنس مین سہیل گلداری کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے یو اے ای میں عالمی جریدے خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور خلیج ٹائمز کے مالک اور مشہور بزنس مین سہیل گلداری سے ملاقات کی، اس موقع پر سہیل گلداری نے یو اے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقعوں پر بھی گفتگو ہوئی، سہیل گلداری نے پاکستان میں سیاحت میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کیا اور کہا پاکستان میں سیاحتی شعبے میں بہترین کام کیا جا رہا ہے ہوٹل انڈسٹری اور خوبصورت ریزورٹ کی تعمیر میں سرمایہ کاری کریں گے۔زلفی بخاری کا کہناتھا وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سیاحتی شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ہوٹل انڈسٹری کا وسیع تجربہ رکھنے والے بڑے سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے پاکستان میں 30 سے زائد ریزورٹ کھولے جارہے ہیں۔ سیاحتی شعبے کی بحالی کیساتھ ہی بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -