کورونا صحت مند افراد میں بھی کئی ہفتے موجود رہتا ہے،نئی تحقیق

  کورونا صحت مند افراد میں بھی کئی ہفتے موجود رہتا ہے،نئی تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)ہر 4 میں سے ایک نوجوان میں کووڈ 19 کی علامات کئی ہفتوں تک برقرار رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 سے صحتیابی کا عمل طویل ہوسکتا ہے وہ بھی ایسے نوجوانوں میں جو پہلے سے کسی بیماری کے شکار نہ ہوں۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے مریض جن میں بیماری کی شدت معمولی اور ہسپتال جانے کی ضرورت نہ ہو، انہیں بیماری سے پہلے جیسی صحت بحال کرنے کے لیے کافی وقت لگ سکتا ہے۔ تحقیق میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 300 نوجوانوں کو شامل کیا گیا جن میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوچکی تھی، مگر ٹیسٹ کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کی ضرورت نہیں پڑی تھی۔مجموعی طور پر ایسے افراد جو کئی ہفتوں بعد بھی کووڈ 19 سے لڑ رہے ہوتے ہیں ان میں جن علامات کی موجودگی کا امکان زیادہ ہوتا ہے وہ کھانسی اور تھکاوٹ ہے۔
نئی تحقیق

مزید :

صفحہ آخر -