عمرہ کمپنیوں کو حج آرگنائزر کی طرز پر ریگولیٹ کرنے کی تجویز

    عمرہ کمپنیوں کو حج آرگنائزر کی طرز پر ریگولیٹ کرنے کی تجویز

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے قانون سازی کا فیصلہ،عمرہ کمپنیوں کو حج آرگنائزر کی طرز پر ریگولیٹ کرنے کی تجویز،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزارت مذہبی امور کے لیگل سیل کو ٹاسک دے دیا،وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی شکایات کے ازالہ اور عمرہ آرگنائزر کی طرف سے اعلان کردہ سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے،زیارات کی طرح عمرہ اور حج کیلئے آئینی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبوں کو بھی عمرہ کمپنیوں کو نیٹ میں لانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے،عمرہ اور حج کے لیے قانون سازی کا عمل گزشتہ5سال سے التوا کا شکار ہے،زیارات کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے حج بل کابینہ میں منظوری کے باوجود اسمبلی میں ابھی تک پیش نہیں کیا گیااب وفاقی وزیر کی ہدایت پر دوبارہاس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ریگولیٹ

مزید :

صفحہ آخر -