نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماؤں کی تضحیک کرنا ہے، نفیسہ شاہ

نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماؤں کی تضحیک کرنا ہے، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب کے مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان پر پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان نااہلی اور ناکامی کا عتراف ہے۔ مقررہ وقت میں کیسز نہ نمٹانا اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے، سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماؤں کی تضحیک کرنا ہے۔ نیب نے اپوزیشن رہنماوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن تاحال کچھ ثابت نہیں کر سکی۔ انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے سینئر سیاستدان خورشید شاہ سمیت نیب کے بے بنیاد الزامات میں قید کاٹنے والوں کو فوری رہا کیا جائے۔ نیب اور اس کے سلیکٹیڈ سربراہ نااہل اور ناکام ثابت ہو چکے ہیں، چیئرمین نیب فوری مستعفی ہوجائیں۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -