مسلم لیگ (ن) لاہورنے تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ (ن) لاہورنے تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) لاہور نے بالآخر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہر کے تیس صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو انٹرویوز کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حلقوں کی تنظیم سازی کے سلسلے میں فارم مسلم لیگ (ن)لاہور کے دفتر سے5 اگست سے ملیں گے، مسلم لیگ (ن)کا ہر کارکن کسی بھی عہدے کیلئے امیدوار ہوسکتا ہے، مسلم لیگ (ن)لاہور اس حوالے سے چار اگست کو پریس کانفرنس بھی کرے گی جبکہ فارم جمع کرانے کے بعد مسلم لیگ(ن)کا بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا اور شہر کے تمام حلقوں میں تنظیم سازی کو 5 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا، لاہور میں تنظیم سازی لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف کی منظوری کے بعد شروع ہورہی ہے۔

ن لیگ فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -