بلوچستان نیشنل پارٹی کا اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل پر احتجاج کا فیصلہ

  بلوچستان نیشنل پارٹی کا اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل پر احتجاج کا فیصلہ

  

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ اراکین سینٹرل کمیٹی اور پارلیمانی اراکین کا ایک اہم مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سینیر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کے زیر صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی پالیسی اور اقدامات کے سخت اور سیاسی انداز میں مخالفت اور مزاحمت کریں گے۔ قوموں کے حقیقی حق حکمرانی صوبائی مکمل خودمختاری ساحل وسائل پر اختیار کا حصول ہمارے پارلیمانی سیاسی جمہوری جدوجہد کا اولین ہدف ہے۔اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل کرنے کی بحث چھڑنے سے صوبوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہوگا۔ا وفاقی وحدانی طرز حکمرانی کو تقویت دینے کی کوشش کیا جارہا ہے جس سے ایک نیا سیاسی بحران پیدا ہوگا۔ ملک ایک نازک مشکل سیاسی معاشی اور سماجی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ ملک مزید بحرانی حالات پیدا کرنے کی ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا ہے ارباب اختیار ہوش کا ناخن لیں۔

بی این پی احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -