خواجہ اظہار الحسن کا مویشی منڈیاں 24 گھنٹے کھولنے کا مطالبہ

خواجہ اظہار الحسن کا مویشی منڈیاں 24 گھنٹے کھولنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہر قائد کے بہت سے لوگ مجبور ہیں دن میں اپنا جانور نہیں خرید سکتے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مویشی منڈی میں 24 گھنٹے جانوروں کی خریداری کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی میں ایس او پیز و احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں، حکومت کو شہریوں کی مجبوری کو سمجھنا ہوگا اور اس کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔
خواجہ اظہار

مزید :

صفحہ آخر -