مودی، آر ایس ایس انسانیت دشمنی ایجنڈا دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے: چودھری سرور

  مودی، آر ایس ایس انسانیت دشمنی ایجنڈا دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے: چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،بہاولپور(نیوز ایجنسیاں)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آ رایس ایس کے غنڈے بھارت میں بے گناہ مسلمانوں کونشانہ بنا رہے ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی اور آر ایس ایس کا انسانیت دشمنی کا ایجنڈہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے۔ سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑ ھنا ہضم نہیں رہا انکو صبر کر نا چاہیے۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین نو ریز شکور‘عمر ڈار‘سید عظمت شاہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے تاجروں کے وفد اور پیر سید ناظم حسین شاہ سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف سیاسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی‘ شفاف اور بلا تفر یق احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔ عام انتخابات میں عوام کے ووٹ سے فیصلہ ہو جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں۔ عالمی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے۔ انصاف ٹائیگر فورس جیسے شاندار منصوبے کی چین سے بھی تعریف ہو رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور احساس پروگرام جیسے منصوبے تاریخی حکومتی اقدام ہیں۔ دریں اثنا انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ایک ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ جامعات میں طلبہ وطالبات کو تمام سہولتیں بہم پہنچائی جائیں اور اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے چانسلر کو جامعہ میں جاری آن لائن تدریسی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25000سے زائد طلبہ وطالبات کا تعلیمی سلسلہ یونیورسٹی کے تیار کردہ آن لائن ای پورٹل سے جاری کررکھ کر قیمتی وقت کے نقصان سے بچالیاگیا اور اب طلبہ وطالبات آن لائن ذریعے سے امتحانات میں مصروف ہیں۔ اس وقت تمام کیمپسوں میں داخلہ مہم جاری ہے۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -