بلوچستان،10اضلاع میں انسداد ہیپاٹائٹس آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

  بلوچستان،10اضلاع میں انسداد ہیپاٹائٹس آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

  

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں ہیپا ٹائٹس کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس کے موثر تدارک کیلئے محکمہ صحت میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ہیپا ٹائٹس سے 10انتہائی متاثرہ اضلاع کوہلو،موسیٰ خیل، ژوب، لورالائی، سبی،بارکھان،نصیر آباد،جعفر آباد،صحبت پور اور ڈیرہ بگٹی میں ہیلتھ ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ،لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام،ایم این سی ایچ اور یونیسیف کے اشتراک سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے موثر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ابتدائی طور پر نصیر آباد کی یونین کونسل سے آگاہی مہم،وسیع پیمانے پر اسکریننگ اور علاج کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو مشترکہ طور پر کام کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

آگاہی مہم

مزید :

صفحہ آخر -