علماء کی رہنمائی سے ملکی مسائل حل ہوسکتے ہیں،پیر نور الحق قادری

  علماء کی رہنمائی سے ملکی مسائل حل ہوسکتے ہیں،پیر نور الحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل علماء سے رہنمائی لینے سے حل ہو جائیں گے،علماء اور حکمران اگر اصلاح کی کوشش کریں تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ علماء اور حکمران اگر اصلاح کی کوشش کریں توسب ٹھیک ہو سکتا ہے اور اگر علماء کی رہنمائی کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں تو نتائج بہتر ہو سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 40 سال سے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، لسانیت کے نام پر قوم کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی گئیں تاہم علماء سے رہنمائی لینے سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ کوروناکا پھیلاؤ روکنے کے لیے علماء نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے نمایاں کردار ادا کیا۔
نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -