عید الاضحی،پہلی سپیشل ٹرین کل کراچی سے روانہ ہو گی

عید الاضحی،پہلی سپیشل ٹرین کل کراچی سے روانہ ہو گی

  

لاہور(این این آئی)عید الاضحی کے موقع پر عوام کی سہولت کے پیش نظر 4عید سپیشل ٹرینیں کل (منگل) سے سفر چلیں گی۔پہلی عید سپیشل ٹرین کل 28جولائی کو دن 11بج کر 45منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر حیدر آباد، رحیم یار خان، شورکوٹ کینٹ، فیصل آباد، سرگودھا، ملک وال سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4بج کر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ دوسری سپیشل ٹرین 29جولائی کو کراچی سٹی سے دن 11بج کر 45منٹ پر روانہ ہو کر ٹنڈو آدم، خان پور، ملتان کینٹ،لاہور، گوجرانوالہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3بجے راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح تیسری سپیشل ٹرین 30جولائی کو کراچی کینٹ سے شام 7بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر نوا بشاہ، خانیوال،شورکوٹ، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بج کر 30منٹ پر لاہور پرپہنچے گی جبکہ چوتھی سپیشل ٹرین 30جولائی کو راولپنڈی سے شام 4بجے روانہ ہو کر بوسال، میانوالی، کندیاں، لیہ اور مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بج کر 15منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

عید ٹرین

مزید :

صفحہ آخر -