لکی مروت، دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 3افراد جاں بحق

  لکی مروت، دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 3افراد جاں بحق

  

لکی مروت(آن لائن)چشمہ درہ تنگ روڈ پرمیر عالمی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موٹر سائیکلوں کوکافی نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں دو نوجوان سجاد اور طارق اقبال ساکنان وانڈہ میر عالمی موقع پر جاں بحق جبکہ رفیق وانڈہ میر عالمی اور عدنان جبارخیل شدید زخمی ہوگئے۔ بعد میں رفیق بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ لاشیں اور زخمی گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیئے گئے جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاشیں تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

لکی مروت

مزید :

صفحہ آخر -