پاکستان عوامی تحریک کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

        پاکستان عوامی تحریک کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

  

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان عوامی تحریک نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اتوار کو پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا بلدیاتی انتخابات کے بارے راولپنڈی پریس کلب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری اور صدر شمالی پنجا ب قاضی شفیق کی مشترکہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک جماعتی یا غیر جماعتی سطح پر میٹروپولیٹن انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔ہماری جد وجہد ملک سے کرپشن کے خاتمے نظام کی تبدیلی اور آئین کی پاسداری کے لئے رہی۔ مہنگائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے، شوگر،مافیا آٹا،پٹرول مافیا کے خلاف تبدیلی سرکار کچھ نہ کر سکی جس چیز کا وزیراعظم نے نوٹس لیا وہ مہنگائی کی حد کراس کر گئی۔

عوامی تحریک

مزید :

صفحہ آخر -