مقبوضہ کشمیر میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں،وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور

مقبوضہ کشمیر میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں،وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں،بھارت کو عالمی قوانین پر عمل کرنا چاہیے تھا تاہم بدقسمتی سے مودی سرکار نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں اور مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس 370اور35Aکا خاتمہ اور ڈومیسائل جاری کرنے کا عمل قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنی ہی قراردادوں پر عمل درآمد کروانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر راجہ منصور خان سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں عوام کی طاقت سے تحریک انصاف حکومت میں آئے گی۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے پروپیگنڈے کے کچھ بھی نہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ اپنی کرپشن بچانے اور احتساب کے عمل سے بھاگنے کی ناکام سازش ہے۔نوازشریف چار ہفتوں کا کہہ کر گئے 8ماہ سے غائب ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کو پہلی بار اصل تکلیف سرکاری ڈیزل کے بجائے اپنی جیب خرچے سے ڈیزل حاصل کرنے پر ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو کی سیاست اناڑیوں کی طرح ہے۔
علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -