پاک افغان ٹریڈ کا نیا موڑ، دبئی سے گوادر پہنچنے والا سامان خصوصی ٹرکوں پر افغانستان روانہ

  پاک افغان ٹریڈ کا نیا موڑ، دبئی سے گوادر پہنچنے والا سامان خصوصی ٹرکوں پر ...

  

گوادر (آئی این پی) گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کیلئے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔ پاک افغان ٹرانز ٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلا کھیپ بذریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگیا ہے 15 ٹریلر گاڑیوں پرمشتمل افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈیالا فنافوٹی نامی بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گوادر پہنچا ہے۔ دو سے زائد کنٹینرز میں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا ہے۔

ٹریڈ نیا موڑ

مزید :

صفحہ آخر -