قومی اورترک ایئر لائنز کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ
کراچی(آئی این پی)ترکش ایئر لائن نے پی آئی اے کیساتھ کوڈ شیئرنگ کے نئے معاہدے کیلئے حامی بھر لی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور ترکش ایئر لائن کے درمیان کوڈ شیئرنگ سے متعلق نیا معاہدہ طے پاگیا۔جس کے تحت قومی ایئر لائن کے مسافر استنبول سے برطانیہ اور یورپ کیلئے سفر کر سکیں گے۔معاہدے کی پیشکش چیف ایگزیکٹو ترکش ایئر نے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک کے مکتوب کے جواب میں کی ہے۔ ترکش ایئر اور پی آئی اے کے درمیان یکطرفہ کوڈ شیئرنگ معاہدے کو دوطرفہ کیا جائے گا۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے خط میں یورپی روٹس کے مسافروں کی سہولت کے لیے کوڈ شیئرنگ کی پیشکش کی تھی۔
کوڈ شیئرنگ