صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے حسنین کے گھر سے 3لاکھ45 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے عاطف کے گھر گھس کر 2لاکھ 60ہزار کی نقدی لوٹ لیے ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اختر کے گھر سے 2لاکھ15 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر
سامان لوٹ لیا لاری اڈا میں ڈاکوؤں نے فہد سے 30ہزار کی نقدی اور دیگر سامان نواں کوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے افضل سے 25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے الیاس سے18ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ چوہنگ اور گلبرگ سے گاڑیاں اور مسلم ٹاون،لوئر مال اور اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -