ننکانہ،ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے،2 میڈیکل سٹورسیل

ننکانہ،ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے،2 میڈیکل سٹورسیل

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)ڈرگ انسپکٹرننکانہ صاحب نادیہ بشیر کاممنوعہ ادویات کا دھندہ کرنے والے میڈیکل سٹووں کیخلا ف ایکشن تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ننکانہ صاحب نادیہ بشیر نے ممنوعہ ادویات کا دھندہ کرنے والے میڈیکل سٹووں کے جاری کریک ڈاؤن کے دوران نے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے اور میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے پر موڑ کھنڈا کے شان میڈیکل سٹور اور گوروروبازار ننکانہ صاحب میں واقع 2 میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا اور مذکورہ میڈیکل سٹوروں کے خلاف مزیدقانونی کاروائی کرنے کے لیے چالان ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوادیئے ڈرگ انسپکٹر نادیہ بشیر نے میڈیکل سٹورز مالکان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور ممنوعہ ادویات کے دھندہ میں ملوث میڈیکل سٹورز کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -