خاندانی رنجش پر گھر میں گھس کر باپ بیٹوں کا بیٹی اور اسکے سسرالیوں پر تشدد

خاندانی رنجش پر گھر میں گھس کر باپ بیٹوں کا بیٹی اور اسکے سسرالیوں پر تشدد

  

کامونکی(نامہ نگار)خاندانی رنجش پر باپ بیٹوں نے گھر میں گھس کر کمسن بچی سمیت تین چار خواتین کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا بتایاگیاہے کہ محلہ عید گاہ کے مختار احمد کی شادی نواحی گاؤں سموں بالا کی اقراء بی بی سے ہوئی جبکہ چند روز سے مختار احمد اور اُسکے سسر اشفاق عرف بھولا سے خاندانی رنجش چل رہی تھی گذشتہ روز اسی بناپراُسکے سُسر اشفاق نے اپنے بیٹوں مطاہر،شکیل،اُسامہ،تنویر اور شہباز کے ہمراہ بیٹی کے سُسرال میں گھس کر اپنی بیٹی اقراء بی بی اُسکی ساس نسیم بیگم،نند ثانیہ اور کم عمر بچی مشال کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -