پتوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

  پتوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

  

قصور (بیورورپورٹ)جاوید نگر بائی پاس صدر پتوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار بشیراحمد اپنے بیٹے حمزہ کے ہمراہ گاؤں کی جانب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں بشیر احمد موقع پر جاں بحق اور اس کا بیٹا حمزہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پتوکی پہنچا دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -