فیروزوالہ،ڈاکو نے ایم پی اے کے بھتیجے کو لوٹ لیا

  فیروزوالہ،ڈاکو نے ایم پی اے کے بھتیجے کو لوٹ لیا

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) ڈاکوؤں نے موٹر وے فیض پور کے قریب گن پوائنٹ پر مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف کے بھتیجے اور سابق چئیرمین ملک ظہیر احمد کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو نو لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق چئیرمین ملک ظہیر احمد گاڑی پر سوار ہو کر آرہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر لوٹ لیا ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ فیروزوالہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تین افراد محمد حمزہ، کاشف علی اور احسان کو روک کر ان سے تین موٹر سائیکلیں ہزاروں روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے زمیندار شفیع سے ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے کی رقم چھین لی۔

مزید :

علاقائی -