ننکانہ،ٹمبر مافیا نے قبرستان سے لاکھوں مالیت کے درخت کاٹ لئے

      ننکانہ،ٹمبر مافیا نے قبرستان سے لاکھوں مالیت کے درخت کاٹ لئے

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)محکمہ اوقاف کی ساز باز سے ٹمبر مافیا لاری اڈہ والے قدیمی قبرستان سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت خرد برد کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف پنجاب حکومت کے بلند و بانگ نعرے سر سبز پاکستان تو دوسری جانب شاہ کوٹ کے قدیمی لاری اڈہ والے قبرستان میں عرصہ پچاس سال سے لگے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کوبھاری مشینری کا استعمال کرکے محکمہ اوقاف کے ملازمین نے ملی بھگت کر کے زمینی جڑوں سے ہی کٹوادیا جس کے باعث متعدد قبروں کو شدید نقصان پہنچا شہریوں کی مداخلت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ صباء سحر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کویقین دہانی کروائی کہ قبرستان سے چوری ہونے والے درختوں کی مکمل انکوائری کروائی جائیگی اور محکمہ اوقاف کے ذمہ دار ملازمین کیخلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -