ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد بیوپاری زیرحراست

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد بیوپاری زیرحراست

  

جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ ایس پی ناصر محمود اور اے ایس پی بلال سلہری نے مویشی منڈی کااچانک وزٹ کرتے ہوئے انتظامات کاجائزہ لیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد بیوپاریوں کوحراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹاؤن ناصر محمود باجوہ اور ایس پی بلال سلہری نے ایس ایچ اوتھانہ صددریاض الدین گجرکے ہمراہ مویشی منڈی کا اچانک وزٹ کرتے ہوئے انتظامات کاجائزہ لیااورڈیوٹی پرموجود پولیس جوانوں کو مویشی منڈی کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بیوپاریوں کے جانوروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے گشت کو مزیدفعال بنایا جائے نوسربازوں پر کڑی نظر رکھی جائے مذکوران نے مزیدکہا کہ مویشی منڈی کی سکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈی میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے مذکوران نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں بیوپاری اورگاہک دستانے پہنے بغیرداخل نہیں ہو سکیں گے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے مویشی منڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد افراد و بیوپاریوں کو حراست میں بھی لیاگیا۔

مزید :

علاقائی -