لو ہا ری گیٹ کے علاقہ سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

لو ہا ری گیٹ کے علاقہ سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لو ہا ری گیٹ کے علاقہ میں نوجوان کی بوری بند لاش برآمد، نامعلوم ملزمان نوجوان کی بوری بند لاش کو موٹر سائیکل سوار لے کر جاررہے تھے تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار 26 سالہ نوجوان کو قتل کرکے لاش کو بوری میں بند کردیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر نعش کو لیجا رہے تھے کہ اچانک بوری لوہاری گیٹ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سے نیچے گر گئی جس پر ملزمان فوری موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ایس پی سٹی آپریشنز تصور اقبال کے مطابق نعش کی شناخت 26 سالہ بختیار اللہ کے نام سے ہوئی ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نعش کو مردہ خانہ منتقل کیا تصور اقبال کے مطابق ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے سی سی ٹی کیمروں سمیت دیگر تمام ذرائع سے مدد حاصل کی جارہی ہے جنہیں جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا پولیس نے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -