ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے پولیس لائنز میں زیر تربیت سب انسپکٹرز کے محکمانہ کورس ''بی'' کا آغاز کر دیا گیا کورس بی میں پولیس لائنز اسٹیبلشمنٹ ورکنگ بارے تربیت دی جائے گی جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 7 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا جبکہ 40 زیر حراست ملزمان کو سینٹرل جیل سے کیمپ جیل منتقل کیا فائرنگ رینج پر آپریشنز ونگ کے 125 جبکہ سکیورٹی ڈویعن کے70جوانوں نے فائر پریکٹس کی اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے ایس پی جمیل ظفر نے لاہور پولیس کی مختلف ڈویعن کے زیر استعمال گاڑیوں کی انسپیکشن کی لاہور پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کی مرحلہ وار انسپیکشن کی جائے گی پولیس لائنز و دیگر اہم دفاتر اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں میں ماسک، سینیٹائزر اور گلوز کی تقسیم کا عمل جاری ہے قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 105 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 115 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف مقامات پر 20 سے زائد پلاٹون نے ڈیوٹی سرانجام دی۔