ڈولفن اہلکار سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کو گرفت میں لائیں، اشفاق خان

ڈولفن اہلکار سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کو گرفت میں لائیں، اشفاق خان

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن اہلکاربنک اے ٹی ایمز، شاپنگ مالز،بازاروں سمیت مویشی منڈیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کو گرفت میں لائیں ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 268کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے دوران پٹرولنگ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 26پسٹلز، 5 رائفلز، 2 پمپ ایکشن، 25میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں ڈکیتی و چوری میں ملوث گینگز کے55 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 1کار، 18موٹر سائیکلیں،07 موبائل فونز اور48 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران33بوتلیں شراب، 47 کین بیر سمیت حقہ شیشہ برآمد کیا گیا کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے132افراد کی مدد کی گئی دوران پٹرولنگ 01 لاکھ 40ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں، 3844 گاڑیوں اور01لاکھ43ہزار700 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ21موٹر سائیکلوں،14 گاڑیوں اور285 اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا جعلی نمبرپلیٹس والی 2گاڑیوں اور 14موٹر سائیکلوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے دوران پٹرولنگ74 عادی جبکہ 2 عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر 6 ہوائی فائرنگ میں 2،آتش بازی میں 1جبکہ ون ویلنگ میں ملوث62 افراد کو گرفتار کیاگیا نے

مزید :

علاقائی -