جڑانوالہ، گھر سے میاں بیوی کی نعشیں برآمد
جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، مقتولہ8ماہ کی حاملہ تھی پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مبینہ طور پر قتل ہونے والے فیصل کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو قتل کیاگیاہے وقوعہ سے قبل فیصل کی بیوی نے اسے فون کرکے سسرال بلایا تھا جبکہ مقتولہ کے بھائی اپنے گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہونگے تاہم پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔