شیخوپورہ، مختلف واراتوں میں شہریوں سے مال و زر لوٹ لیا گیا

شیخوپورہ، مختلف واراتوں میں شہریوں سے مال و زر لوٹ لیا گیا

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ اور گردو نواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں نے عیدالاضحی سی قبل مال وزرلوٹ کرفرار، تھانہ بھکھی کے علاقہ موضع جیتا میں 8مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار محمد اعجاز کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کے بعد زیورات، نقدی اورموبائل فونز چھین لئے اور فرار ہوگئے جبکہ شرقپور خورد کے قریب ڈاکوؤں نے ایک زمیندار محمد شفیع کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی عرفان زخمی ہوگیااس علاقہ میں پہلے بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کے کئی ایک واقعات رونما ہوچکے ہیں،فیروزوٹواں بازار سیتاجراورٹی ایچ کیو مریدکی ہسپتال سے ثنااللہ کی موٹرسائیکلیں چرالی گئیں۔

مزید :

علاقائی -