قصور، ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار

      قصور، ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار

  

قصور (بیورورپورٹ) ریلوے پھاٹک کوٹ رادھا کشن پریم نگر کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد اکرم جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 50 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اسی طرح مصطفی آباد للیانی چٹھیاں وآلہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار رضوان اور آکاش جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے 45ہزارکی نقدی موبائل فون چھین لیا جبکہ الہ آباد کے علاقہ ببر کھائی میں مبشر احمد اور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں داخل ہونے والے نامعلوم چور 5 تولے طلائی زیوارات 25 ہزار کی نقدی اور گھریلو قیمتی سامان لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید :

علاقائی -