گجرات: بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بیوی جاں بحق، خاوند شدید زخمی
گجرات(بیورورپورٹ) سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالے میاں بیوی کو تیز رفتار مسافر بس نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں بیوی ناہید الیاس موقع پر جاں بحق جبکہ خاوند محمد الیاس شدید زخمی ہو گیا ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے متوفیہ کی نعش ورثا ء کے سپردجبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔