جیل میں کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

جیل میں کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) قیدیوں اور ان کے ورثاء کی شکایات آئی جی جیل خانہ جات خود مانیٹر کریں گے انسپکٹریٹ اور جیل میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شرو ع کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق قیدی اوران کے ورثاء آن لائن شکایات، سوشل میڈیا، فون کالزاور درخواست کی صورت میں جمع کرواسکیں گے محکمہ جیل خانہ جات نے شکایات کے ازالے کے لئے شکایات مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم اگلے ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر سے قیدی ہاٹ لائن اور درخواست کے ذریعے شکایات کریں گے جبکہ ورثا ء سوشل میڈیا، آن لائن اورفون نمبرپر شکایت درج کرواسکیں گے شکایات سیل کے لئے خصوصی نمبربھی جاری کیا جائے گا اور چوبیس گھنٹے اہلکارشکایات موصول کرکے حل کریں گے آئی جی جیل مرزا شاہدسلیم بیگ کا کہنا ہے کہ اے آئی جی رینک کا افسر پورے سسٹم کا نگران ہوگا جبکہ روزانہ کی بنیادپر وہ خود بھی شکایات کوحل کریں گے قیدیوں کی شکایات کے لئے جیلوں میں باکس بھی نصب کروادئیے گئے ہیں جن کی چابیاں آئی جی جیل اور متعلقہ ڈی آئی جیز کے پاس ہوں گی جبکہ تمام ڈی آئی جی کے دفاتر میں بھی سیل قائم کیے جائیں گے تاکہ جیلوں کے اندرتشدداورکرپشن کاخاتمہ کیا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -