انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا،25سالہ خالدہ پروین، 16سالہ سعدیہ بی بی اور 15 سالہ مریم کو تلا ش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا خالدہ پروین اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر شیرا کوٹ اپنے رشتے داروں کے گھر چلی گئی تھی سعدیہ بی بی اپنی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر اپنے چچا کے گھر قصور چلی گئی تھی 15 سالہ مریم پسند کی شادی نہ کرنے کی وجہ سے رشتے داروں کے گھر اوکاڑہ چلی گئی تھی انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خواتین کو تلاش کیا ورثاء نے تھانہ ستوکتلہ میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے ایس پی انویسٹی گیشن صدر منصور قمر کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی۔