مانگا منڈی، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں عروج پر،شہری عدم تحفظ کا شکار

  مانگا منڈی، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں عروج پر،شہری عدم تحفظ کا شکار

  

مانگامنڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) دن دیہاڑے دو لاکھ مالیت کی ڈکیتی موٹرسائیکل قیمتی موبائل اور نقدی چھین کر فرار تھانہ مانگامنڈی کے علاقہ میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں عید کے قریب آتے ہی عروج پر،پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام،ایک ہفتہ میں چوری کی 6وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان سبزی منڈی سے نامعلوم چور بلال بیگ کی نئی موٹر سائیکل لیکر فرار دوسری واردات محمد اشرف ٹریڈرز کی دکان سے نامعلوم چور 4لاکھ 75ہزار روپے چوری کرکے فرار تیسری چوری کی واردات کوٹ اسد اللہ خان میں رات کے وقت نامعلوم ڈاکوؤں فیاض ولد ریاست رحمانی کے گھر داخل ہوکر لاکھوں روپے اور 3تولے طلائی زیورات اور نقدی قیمتی سامان گھر کا صفایا کرکے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس کے علاوہ دن دیہاڑے رائیونڈ شہر مانگا منڈی سے صرف ایک کلو میٹر فاصلہ میں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ڈاکو محمد نذاکت ولد محمد صادق جو کہ رائیو نڈ سے مانگامنڈی کی طرف اپنی موٹرسائیکل پر آ رہا تھا ڈاکوؤں نے روک کر مار دینے کی دھمکی دے ایک لاکھ پچا س ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نا پانے میں ناکام معززین علاقہ نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی اپریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -