پنجاب ایمرجنسی سروس اور والنٹیری سروسز اوورسیز کے اشتراک سے تقریب

  پنجاب ایمرجنسی سروس اور والنٹیری سروسز اوورسیز کے اشتراک سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے گوپی رائے گاؤں کے مستحق کمیونٹی ممبران کو صحت، حفظان صحت، صاف پانی، اور صفائی ستھرائی کے طریقوں بارے آگاہی دی اور 200 افراد کو حفظان صحت کی کٹس اور راشن پیک تقسیم کئے انہوں نے کمیونٹی کو ذاتی حفظان صحت، گھریلو صفائی ستھرائی اور گھریلو کچرے کو محفوظ طریقے سے ضائع کرنے کے طریقوں کو یقینی بنانے اور گاؤں کو ایک نمونہ گاؤں بنانے کیلئے شجر کاری کو فروغ دینے اور شہریوں اورانکے اہل خانہ کوکرونا جیسی مہلک وبائی امراض سے بچنے کی بھی ترغیب دی۔اس سلسلے میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں
پنجاب ایمرجنسی سروس اور والنٹیری سروسز اوورسیز پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں، ریسکیوافسران،والنٹیری سروسز اوورسیز پاکستان کے نمائندوں، کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے ممبر ریسکیو اسکاؤٹس، مستحق افراد بشمول بیوہ خواتین اور معذور افراد اور گوپی رائے گاؤں سے اوسطاََ کم آمدنی والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی جی ریسکیو نے رضاکارانہ خدمات اوورسیز پاکستان کے نمائندوں، گوپی رائے ولیج کے کمیونٹی ممبران، ریسکیو آفیسرز، اور ریسکیو اسکاؤٹس کا خیرمقدم کیا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی سے ملحقہ گوپی رائے برادری کو ریسکیو اسکاؤٹس نے منتخب کیا ہے کہ وہ سیفٹی کے فروغ کے لئے واٹراینڈ سینیٹیشن ہائیجین کے حوالے سے ماڈل کمیونٹی بنیں۔ڈی جی ریسکیو نے تقریب کے آخر میں مستحق افراد میں حفظان صحت کٹس اور راشن پیک تقسیم کئے۔
اور معاشرے کوایمرجنسیز اور ڈزاسٹرزسے محفوظ بنانے کے لئے رضاکاروں اور وی ایس او پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ریسکیو سروس کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں، وی ایس او ٹیم، کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن ونگ ریسکیو ہیڈ کوارٹر، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سیفٹی اینڈ ایڈمن ونگز کو سماجی تبدیلی کے پروگرام کے انعقاد پر سراہا۔

مزید :

علاقائی -