حکومت نے 2برسوں میں 29ارب 20کروڑ کابیرونی قرضہ لیا، 19ارب 20کروڑ واپس کیا

حکومت نے 2برسوں میں 29ارب 20کروڑ کابیرونی قرضہ لیا، 19ارب 20کروڑ واپس کیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔ دو سال میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا اور دو سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیاگیا۔

بیرونی قرضہ

مزید :

صفحہ اول -