ضیا الرحمن کو ہم نے نہیں بلایا، وفاق نے خود ڈیپوٹیشن پر سندھ بھیجا: پیپلز پارٹی

    ضیا الرحمن کو ہم نے نہیں بلایا، وفاق نے خود ڈیپوٹیشن پر سندھ بھیجا: پیپلز ...

  

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ وفاق نے خود مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو ڈیپوٹیشن پر سندھ بھیجا، 22جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئرکردیاگیا۔جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی کی کراچی کے ضلع سینٹرل میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر سیاسی مخالفین کی شدید تنقید کے بعد پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیاہے کہ دراصل وفاقی حکومت نے انہیں سندھ منتقل کیا تھا۔پیپلزپارٹی رہنما نے 22جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں گریڈ 19میں خیبر پختونخوا کے صوبائی مینجمنٹ سروس کے افسر ضیاالرحمن کی خدمات(ڈیپوٹیشن پر)سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے ان کی خدمات سندھ حکومت کے پاس ہیں اور صوبائی حکومت نے ان کو طے شدہ قوانین کے تحت ڈپٹی کمشنر سینٹرل مقرر کیا تھا۔ یہ خالصتا ایک انتظامی فیصلہ ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ اول -