ملک میں کورونا سے مزید 22اموات، 1164افراد کا ٹیسٹ مثبت، آسٹریلیا میں ایک ہی دن میں 450ہلاکتیں ریکارڈ

ملک میں کورونا سے مزید 22اموات، 1164افراد کا ٹیسٹ مثبت، آسٹریلیا میں ایک ہی دن ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا وباء دم توڑنے لگی۔ملک میں کورونا سے مزید 22 ہلاکتیں، 1164 نئے کیسز بھی رپورٹ۔کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 840 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5840 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 274026 تک جاپہنچی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوئے۔ اتوار کو ملک بھر میں سندھ میں 16 ہلاکتیں ہوئیں اور 713 کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں 210 کیس سامنے آئے اور 3 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں ہوئیں اور 177 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آبادمیں 20 کیس سامنے آئے، ایک ہلاکت ہوئی۔ بلوچستان میں 23 نئے کیس سامنے آئے،، آزاد کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں مزید 10 کورونا کے کیس سامنے آئے۔ توار کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2151 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 713 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 118311 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں اب تک 107403 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان،کورونا

اسلام آباد،بیجنگ،پیانگ یانگ، نئی دہلی،یلبرن (نیوز ایجنسیاں) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 60 لاکھ 46 ہزار 986 تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 41لاکھ78ہزار21مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، برازیل 23 لاکھ 94 ہزار 513 مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے، بھارت13لاکھ 85 ہزار 635مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔روس میں 8لاکھ5ہزار332مصدقہ کیسز ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص غیر قانونی طور پر جنوبی کوریا سے شمالی کوریا میں داخل ہوا جس کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ شمالی کوریا میں جیسے ہی کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آیا تو ملک کے سرحدی شہر کائی سونگ میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں تین سے چار ہفتوں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بھونڈا دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس سے اپنے لاکھوں شہریوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ اب بھی کورونا کا خطرہ ٹل نہیں پایا ہے،یہ بہت سی جگہوں پر تیزی سے پھیل رہا ہے، لہذا ہمیں بہت چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ کوسٹا ریکا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے یورپی، برطانوی اور کینیڈا کے سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔آسٹریلیا میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ 450سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد155ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے عالمی وباء شروع ہونے کے بعد اپنے مہلک ترین دن کا سامنا کیا، جب حکام نے اتوار کوبڑی لاک ڈاون کوششوں کے باوجود دس اموات اور نئے انفیکشنز میں اضافہ رپورٹ کیا۔ ملک میں کووڈ19سے ہونے والی اموات کی تعداد 155ہوگئی اور جنوب مشرقی ریاست وکٹوریہ میں پچھلے 24گھنٹوں میں 450سے زائد نئے انفیکشنز سامنے آئے ہیں۔

عالمی کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -