نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

      نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

  

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس (آج) پیر کوپشاور میں ہوگا۔ این سی اوسی کے مطابق پشاور میں اجلا س صوبائی دارالحکومتوں کے ساتھ کوارڈینیڈ ایفرٹس کا حصہ ہے، اجلاس کا مقصد کورونا کے حفاظتی اقدامات کرنے پر سول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا جائے۔این سی او سی کے مطابق کسی صوبے میں این سی او سی کا یہ چوتھا اجلاس ہوگا،اس سے پہلے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اجلاس ہوچکے ہیں،اجلاس کی صدارت سربراہ این سی او سی اسد عمر کریں گے،اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت سول و ملٹری حکام بھی شریک ہونگے۔

این سی او سی

مزید :

صفحہ اول -