اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ، دفتر خارجہ کی تصدیق

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ، دفتر خارجہ کی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ،ترجمان دفتر خارجہ کی دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے پیر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا۔ ترجمان کے مطابق وولکن بوزکر کا دورہ لاجسٹکس مسائل کے باعث منسوخ ہوا نو منتخب صدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کرنا تھا،شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی صدر کے دورے کا اعلان کر چکے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نو منتخب صدر اب اقوام متحدہ میں اپنی زمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

یواین صدر

مزید :

صفحہ اول -