آصف زرداری 65برس کے ہو گئے،ملک بھر میں سالگرہ تقریبات

  آصف زرداری 65برس کے ہو گئے،ملک بھر میں سالگرہ تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی65ویں سالگرہ 26جولائی اتوار کو منائی گئی اس سلسلے میں ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی گئیں جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور آصف زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آصف زرداری کی سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق صدر زرداری وہ انسان ہیں جو سیاسی اتفاق رائے پیدا کرکے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے 8ستمبر2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔
زرداری سالگرہ

مزید :

صفحہ اول -