قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج د وبارہ ہوں گے

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج د وبارہ ہوں گے

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہوں گے جن میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف امور پر بحث کی جائے گی،سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ (ترمیمی)بل 2020 اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس(ترمیمی) بل 2020 سمیت دیگر نئے بل پیش کیئے جائیں گے جبکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے سخت احتجاج کیئے جانے کا بھی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو سہ پہر چار بجے دوبارہ ہو گا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی دو روزہ وقفے کے بعد(آج) پیر کو دن تین بجے دوبارہ ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کریں گے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اجلاس میں مختلف بل منظوری کے لیئے پیش کیئے جائیں گے جبکہ مختلف نئے بل بھی ایوان میں پیش کیئے جائیں گے،جن میں اسلام آباد ہائیکورٹ (ترمیمی)بل 2020 اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس(ترمیمی) بل 2020 سمیت دیگر بل شامل ہیں،اجلاس میں اہم قراردادوں کے علاوہ مختلف امور پر بحث کرنے کی تحاریک بھی پیش کی جائیں گی۔

قومی اسمب

مزید :

صفحہ اول -