چیئرمین سینیٹ کی جانب سے 5 اگست کو اجلاس مظفرآباد میں بلانے کی تجویز

  چیئرمین سینیٹ کی جانب سے 5 اگست کو اجلاس مظفرآباد میں بلانے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی مظفرآباد میں بلانے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیاکہ وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو فوری طور پر سمری ارسال کرے۔ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے فیصلے کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
مراسلہ

مزید :

صفحہ اول -