خشکی، پانی پر چلنے والے چینی جہاز کی کامیاب پرواز

  خشکی، پانی پر چلنے والے چینی جہاز کی کامیاب پرواز

  

چھِنگ ڈا)شِنہوا(چین کے مقامی سطح پر تیار کردہ زمین اور پانی پر چلنے والے بڑے اے جی 600ہوائی جہاز نے مشرقی چین کے صوبہ شان ڈونگ کے چھنگ ڈا میں اتوار کی صبح سمندر کے اوپر پہلی کامیاب پرواز کی ہے۔یہ بات جہاز تیار کرنے والوں نے کہا ہے۔ریاستی ملکیتی جہاز بنانے والی چینی ہوابازی صنعتی کار پوریشن (اے وی آئی سی)نے کہاہے کہ اس بڑے ہوائی جہازنے چھِنگ ڈا کے سمندر سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 18 منٹ پر اڑان بھری اور اس نے 31منٹ تک اڑنے کے بعد تجرباتی پرواز مکمل کرلی۔اے وی آئی سی نے کہا کہ 2017میں اس کی پہلی پرواز اور 2018میں پہلی بار آبی ذخیرے سے پرواز کے بعد زمین اورخشکی پر چلنے والے اس بڑے طیارے کی سمندر سے پہلی کامیاب پرواز اس کی تیاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

چینی جہاز

مزید :

صفحہ اول -