بھارتی ہیکرز کی پاکستانی حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوشش،ایڈوائزری جاری

  بھارتی ہیکرز کی پاکستانی حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوشش،ایڈوائزری ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے بھارتی ہیکرز کی پاکستان کی حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوشش کے حوالے سے سرکاری حکام کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے سائبر محاذ پر بھی سرگرم ہوتے ہوئے حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی گروپ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ایڈوائزی میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی گروپ حکومتی محکموں کو ٹارگٹ کرنے اور سافٹ وئیر کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔انڈین ہیکرز سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ کے ذریعے معلومات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی گروپ سافٹ وئیر، یوزر نیم پاس ورڈ اور بیک اپ فائلز چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے دوہری تصدیق کا نظام اپنانے کی سفارش کرتے ہوئے ای میل کے ساتھ ایم ایس ورڈ فائل کو اوپن نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی ہیکرز

مزید :

صفحہ اول -